ویرات کوہلی نے اپنے یویو ٹیسٹ کا رزلٹ سوشل میڈیا پر بتایا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر یویو ٹیسٹ میں 17.2 اسکور کا انکشاف کیا تھا۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کی پوسٹ بی سی سی آئی کو ناگوار گزری ہے اور بھارتی بورڈ کے عہدیدار نے کھلاڑیوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات کی ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ یویو ٹیسٹ کا رزلٹ خفیہ معلومات ہے، اس کو پبلک میں نہ لائیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ خفیہ معلومات منظر عام پر لانا کانٹریکٹ شقوں کی خلاف ورزی ہے