راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ ہر گزرتے ون ڈے میچ کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ اپنے نام کرتے جارہے ہیں، اس مرتبہ انہوں نے ابتدائی 6 میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نسیم شاہ نے دو وکٹیں لے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ نسیم شاہ نے کیریئر کے 6 ابتدائی میچز میں 20 وکٹیں حاصل کرلیں، اور اس میچ میں ہی موجود نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری کا ریکارڈ توڑا۔میٹ ہینری نے ابتدائی 6 میچز میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں، بنگلادیش کے مستفیض الرحمٰن نے ابتدائی 6 ون ڈے میں 18 وکٹیں لی تھیں۔