وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم عمران خان کو امن وامان کی صورتحال کے متعلق بریف کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کی احتجاجی تحریک اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس کے لیے فوری شرکت کے لیے طلب کیا تھا۔وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد پولیس کی تقریب چھوڑ کر وزیر اعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہو گئے تھے۔