وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آزاد کشمیر کا صدر منتخب ہونے پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مبارکباددی ہے اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ نومنتخب صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اوروہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں شاندار کامیابی نے ثابت کیا ہے کہ عوام حکومتی پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں۔ آزاد کشمیراب حقیقی معنوں میں ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔