وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم 10دسمبر کو کراچی گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ ٹوئٹ کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی گرین لائن منصوبے کا افتتاح 10دسمبر کوہوگا، وزیراعظم عمران خان کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام کا افتتاح کریں گے۔اس سے قبل اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، انشااللہ اگلے 10دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہوگا، تقریبا دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔