وزیراعظم شہباز شریف اتوار کی شام لندن سے وطن روانہ ہوں گے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج (اتوار) شام وطن واپس روانہ ہوں گے۔ ان کا طیارہ کل شام چھ بجے لندن سے پاکستان روانہ ہوگا۔شہباز شریف جمعے کی شام طبیعت کی خرابی کے باعث وطن روانہ نہیں ہوسکے تھے۔ہلکے بخار کی وجہ سے فیملی ارکان نے شہباز شریف کو سفر کی بجائے آرام کا مشورہ دیا تھا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو جمعہ کو روانہ ہونا تھا تاہم بعض وجوہات کی بنا پر پاکستان روانگی میں تاخیر کی گئی تھی۔شہباز شریف کی لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقاتیں بھی ہوئیں جس میں اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

اتوارپاکستانشہباز شریفلندنن لیگوزیراعظم
Comments (0)
Add Comment