راولپنڈی (نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔وزیراعظم کو سرحدی صورتحال سمیت دہشتگردی کے خلاف اقدامات پر آگاہ کیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نے ملاقات میں افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔