وزیراعظم اعمران خان (ہفتہ کو ) سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پرروانہ ہوں گے

 وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر  (ہفتہ کو ) روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول طے پا گیا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم 23 اکتوبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، جبکہ ان کا یہ دورہ 3 روزہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دیں گے، وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جبکہ گرین انیشیٹیو کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment