آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہوئے کل پاکستان پہنچے گی۔ ٹرافی دو روز تک پاکستان میں ھی رھے گی اور ٹرافی کو مختلف تاریخی مقامات پر لے جایا جائے گا ۔ ٹرافی نے 31 جولائی سے 4 اگست تک پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت غیر یقینی ہونے کے باعث ٹرافی کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا۔