ورلڈکپ 2023 کے سلسلے میں پاکستان ٹیم کے اسکواڈ کےلیے ٹیم کا تھنک ٹینک 12 سے 13 ناموں پر متفق ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی اعلان کےلیے قومی ٹیم کا تھنک ٹینک نئے چیف سلیکٹر کا منتظر ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تھنک ٹینک 12 سے 13 ناموں پر متفق ہے، مزید 2 سے 3 نام چند دنوں میں فائنل ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ مکی آرتھر، گرانٹ براڈ برن، بابر اعظم اور حسن چیمہ میں ابتدائی مشاورت ہوئی ہے، تھنک ٹینک اسامہ میر کو ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنانے پر متفق ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈر افتخار احمد کو بھی بھارت جانے والے اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، شاداب خان، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، محمد نواز اور آغا سلمان کے ناموں پر اتفاق ہے۔