فیچر کمیونٹیز اب واٹس ایپ صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔اس فیچر پر اپریل 2022 سے کام کیا جارہا تھا جس کا بنیادی مقصد ٹیلیگرام گروپس کو ٹکر دینا ہے اور اب اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔کمیونٹیز میں واٹس ایپ گروپس کے مختلف فیچرز جیسے چیٹ، فائل شیئرنگ سپورٹ، گروپ ویڈیو کال اور ایموجی ری ایکشنز دستیاب ہوں گے جبکہ ایڈمن ٹولز سمیت دیگر فیچرز بھی دیے جائیں گے۔اس نئے فیچر کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایڈمنز ہی اراکین کے ساتھ مین اناؤنسمنٹ گروپ میں اعلانات شیئر کرسکیں گے اور ایک کمیونٹی کے ہزاروں اراکین ہوں گے۔