میٹا کی زیر ملکیت پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو پیغامات سے متعلق صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنی نئی اپڈیٹ میں ایک وقت میں سو تصاویر بھیجنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔اس سے قبل صارفین صرف ایک وقت میں 30 تصاویر بھیج سکتے تھے تاہم اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔