راولپنڈی (نیوز ڈیسک )میسجنگ کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بھارت میں 36 لاکھ موبائل کنکشن بند کرتے ہوئے ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کر دیئے۔ ویب سائٹ گیجٹس ناؤ کے مطابق واٹس ایپ نے یہ اقدام جعلی کالز کے سلسلے میں کئے، ان اکاؤنٹس کے بند کئے جانے کا انکشاف یونین ٹیلی کام وزیر اشونی ویشناؤ نے سرکاری ویب سائٹ کی لانچنگ تقریب میں کیا.غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میسجنگ کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بھارت میں 36 لاکھ موبائل کنکشن بند کرتے ہوئے ان کے واٹس ایپ اکاؤںٹس بھی بند کر دیئے ہیں۔بھارتی وزیر اشونی ویشناؤ نے کہا کہ کسی بھی فون نمبر کے دھوکہ دہی میں ملوث ہونے پر اس کا اکاؤنٹ معطل کرنے پر واٹس ایپ نے رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد ہم مسلسل واٹس ایپ سے رابطے میں ہیں۔ میٹا نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ صارفین کی حفاظت انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی موبائل کنکشنز اور ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 36 لاکھ جعلی اکاؤنٹس معطل کیے جا چکے ہیں۔
India