رئیس وارثی، پاکستانی نژاد امریکی اردو مرکز نیویارک کے صدر ہیں اور صدر بائیڈن کی جانب سے یہ میڈل نیویارک اسمبلی کی رکنجیسیکا گونزالز نے انہیں پیش کیا۔
رئیس وارثی گزشتہ 34 برس سے اردو کی عالمی سطح پر ترویج میں مصروف ہیں۔
انہوں نے اردو زبان کو اقوام متحدہ کی سرکاری زبانوں میں شامل کرنے کے لیے اقوام متحدہ میں پہلی اردوکانفرنس کا بھی انعقاد کیا تھا جس میں پاکستان اور بھارت کے سربراہوں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرلنے بھی اردو کی اہمیت تسلیم کی تھی۔
رئیس وارثی کو پاکستان کی اوورسیز منسٹری کی جانب سے فخر پاکستان کا ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے۔