لاہور(نیوز ڈیسک) پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے 5 ایم پی ایز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ ایم پی اے وسیم بادزوئی کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں درج کیا گیا ہے جس میں رانا مشہود، مرزا جاوید، رخسانہ کوثر، سیف کھوکھر اور میاں عبدالرؤف نامزد ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق (ن) لیگی ایم پی ایز نے اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی کی کارروائی متاثر کی اور بیلٹ بک چھین کر پھینک دی جو خاتون ایم پی اے رخسانہ کوثر سے برآمد کی گئی۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہےکہ بیلٹ بک کے اہم صفحات کو پھاڑا گیا اور لیگی ایم پی ایز نے کارسرکار میں مداخلت کی۔