امریکی ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پر حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت موقع پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں کے باڈی کیم کے ذریعے ریکارڈ ہونے والی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق 42 سالہ ملزم نینسی پیلوسی کو قتل کرنا چاہتا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہ تھیں جس کے بعد حملہ آور نے ان کے 82 سالہ شوہر پال پیلوسی پر ہتھوڑے سے حملہ کیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار کے دروازہ کھٹکھٹانے پر ملزم دروازہ کھولتا ہے جس کے بعد پولیس اس سے ہتھوڑا نیچے پھینکنے کو کہتی ہے جس کے فوری بعد ملزم پال پیلوسی پر حملہ کردیتا ہے۔ملزم کے حملہ کرنے کے فوری بعد پولیس اہلکار آگے بڑھ کر ملزم کو گرفتار کرلیتے ہیں۔#US #NancyPelosi #Video #Husband #HammerAttacked