نیدر لینڈ کے خلاف ون ڈے سریز کیلئے ٹیم میں تبدیلی ، شاہین آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم مینجمنٹ نے دورہ نیدرلینڈ کے دوران ون ڈے سیریز میں شاہین آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دورہ نیدر لینڈز کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان دوسرے ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 28 جولائی کو ختم ہوگا جب کہ قومی ون ڈے اسکواڈ کا کیمپ اگست کے پہلے ہفتے کے اوائل میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ون ڈے اسکواڈ اگست کے دوسرے ہفتے نیدر لینڈز روانہ ہوگا ، نیدر لینڈز میں ون ڈے میچز 16 ، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ون ڈے میچز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو تین ون ڈے میچز کی سیریز سے آرام دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف حصہ لینے والے اسکواڈ میں زیادہ ردو بدل کا امکان نہیں۔یاد رہے کہ شاہین آفریدی کو انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں آرام میں بھی آرام دیا گیا ہے۔

شاہین آفریدینیدر لینڈون ڈے سریز
Comments (0)
Add Comment