پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں اور اپنے پرستاروں کو پیغام جاری کر دیا۔
صبا قمر نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنے پرستاروں کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقالوں سے ہوشیار رہیں، ٹوئٹر پر صبا قمر کے نام سے ویریفائڈ اکاؤنٹ ان کا نہیں ہے۔دوسری جانب انہوں نے اپنا جعلی اکاؤنٹ دیکھ کر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں سے بچپنا چھوڑ کر بڑے ہونے کا مشورہ دے دیا۔