پاکستان کے لیجنڈری قوال استاد نصرت فتح علی خان کو تاریخ انسانی کے 200 عظیم ترین گلوکاروں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔لیجنڈری پاکستانی قوال استاد نصرت فتح علی خان کی وفات کے 25 برس بعد بھی ان کی موسیقی کا سحر آج بھی ویسا ہی طاری ہے۔امریکی جریدے ’رولنگ اسٹون‘ نے انہیں قوالی کی سلطنت کا آئیکون قرار دیتے ہوئے صدیوں پر محیط ان کے خاندانی وراثت کی تعریف کی اور استاد نصرت فتح علی خان کے تعارف کے لئے ’شہنشاہ قوالی‘ کے الفاظ استعمال کئے۔میگزین کے مطابق نصرت فتح علی خان نے اپنی بے مثل گائیکی سے پوری دنیا میں لوگوں کے دل جیتے اور خصوصی طور پر 80 کی دہائی میں پیٹر گیبریئل کیئے ’ریئل ورلڈ لیبل‘ کے لئے ان کی ریکارڈنگ اور پرفارمنس نے لوگوں کو بہت متاثر کیا ہے۔