نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی شہر گڑگاؤں میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے نمازیوں کو اپنے حق میں نعرے لگانے پر مجبور کیا۔ مسلمانوں نے ہندوؤں کا بتایا ہوا نعرہ لگانے سے انکار کر دیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے کہا کہ بھارت میں رہنا ہے تو ہمارے نعرے لگانے ہوں گے۔