” میں زندہ ہوں” پوپ فرانسس نے بیان جاری کردیا

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ہسپتال میں برونائٹس کا علاج کروانے کے بعد ویٹیکن واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ‘میں ابھی تک زندہ ہوں آپ جانتے ہیں’۔ یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، فرانسس ہسپتال سے نکلنے سے پہلے اپنی کار سے باہر نکلے اور خود کو سہارا دینے کے لیے واکنگ سٹک کا استعمال کیا۔ان کی طبی ٹیم نے کہا ہے کہ 86 سالہ پوپ کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے بعد بدھ کے روز روم کے جیمیلی ہسپتال لے جایا گیا تھا لیکن انھوں نے اینٹی بائیوٹکس کے انفیوژن پر تیزی سے ردعمل ظاہر کیا۔

پوپ فرانسسزندہصحتکیتھولک عیسائیوںہسپتال
Comments (0)
Add Comment