میگھن کی شہزادہ ہیری سے شادی کے بارے میں سوتیلی بہن کے چونکا دینے والے انکشافات

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) میگھن کی شہزادہ ہیری سے شادی کے بارے میں سوتیلی بہن سامنتھا مارکل نے کچھ چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ چارلس کی تاجپوشی سے قبل میگھن مارکل کے والد، بھائی اور سوتیلی بہن ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دینے والے ہیں۔براڈکاسٹر کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذکورہ انٹرویو کا ایک ٹریلر شیئر کیا گیا ہے۔اس ٹریلر میں میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کو ہاتھ پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ بیک گراونڈ میں سمانتھا مارکل کی آواز میں یہ الفاظ سنے جا سکتے ہیں کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے آپس میں تعلقات بہت خراب ہیں۔ واضح رہے کہ پہلی بار مارکل فیملی شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کے موقع پر ایک غیر معمولی پیغام کے ساتھ متحد ہوئی ہے جوکہ دنیا کے لیے ایک حیران کن بات ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے بالکل بھی مناسب نہیں ہیں اور ان کے درمیان تعلقات بھی بہت خراب ہیں۔

انکشافاتسامنتھا مارکلسوتیلی بہنشادیشہزادہ ہیریمیگھن مارکل
Comments (0)
Add Comment