بھارت کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اداکاری ان کی پہلی محبت ہے لیکن بیٹی اب پہلی ترجیح بن گئی ہیں۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں اس وقت میری نمبر ون ترجیح میری بیٹی ہے جس سے میں گہری محبت کرتی ہوں۔ لیکن میری پہلی محبت، آپ کہہ سکتے ہیں کہ اداکاری ہے جو میرا کام ہے۔