میرا کوئی کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے نہ لگایا جائے: عمران خان

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے بتایا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا کوئی کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے نہ لگایا جائے۔یہ بات عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے میڈیا سےبات چیت کے دوران کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بتایا ہے کہ ان کی توہین کی گئی ہے،انہیں گرفتاری کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔وکیل شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پولیس لائنز ہی عدالت بن گئی ہے۔

ImranKhan

IslamabadHighCourt

اسلام آباد ہائی کورٹپاکستانپی ٹی آئیتحریک انصافعمران خان
Comments (0)
Add Comment