مڈغاسکر میں سمندری طوفان سے تباہی، 10 افراد ہلاک، 50 ہزار بے گھر

نوسی واریکا سٹی 95 فیصد تک تباہ ہوگیا، کئی دیہات مکمل طور پر ختم ہوگئے۔ مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں

مڈغاسکر میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 10 افراد ہلاک ‘50 ہزار بے گھر ہوگئے جبکہ نوسی واریکا سٹی 95 فیصد تک تباہ ہوگیا، کئی دیہات مکمل طور پر ختم ہوگئے۔ مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مڈغاسکر میں آنے والے سمندری طوفان نے ہر طرف تباہی پھیلا دی ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ طوفان اتنا شدید ہے کہ نوسی واریکا سٹی 95 فیصد تک تباہ ہوگیا، کئی دیہات مکمل طور پر ختم ہوگئے۔ مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، دوہفتوں میں دوسرا بڑا طوفان مدغاسکر کے مشرقی ساحل سے ٹکرایا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سمندری طوفانمڈغاسکرنوسی واریکا سٹی
Comments (0)
Add Comment