مون سون میں پہاڑی علاقوں میں سفر احتیاط سے کریں

ایک دن قبل ناران میں برف کے تودہ گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے جو کہ افسوس ناک ہے- میدانی علاقوں کے باسیوں کو پہاڑی علاقوں میں زندگی کی مشکلات کا اندازہ نہیں- سطح سمندر سے پانچ ھزار فٹ اونچے علاقوں میں سردیوں میں برفباری ہوتی ہےاور گرمیوں میں موسم خوشگوار ہوتا ہے- پہاڑی علاقوں میں سفر اس لئے مشکل ہے کہ سڑکیں پہاڑ کاٹ کر بنائی جاتی ہیں- عموما ایک طرف پہاڑ ہوتا ہے تو دوسری طرف دریا یا گہری کھائی- پہاڑوں پر پڑے پتھر اور برف بہت نرم مٹی کے اوپر ہوتی ہے- جیسے ہی کوئی حرکت ہوتی ہے پہاڑ کی مٹی سرکتی ہے اور پتھر یا برف نیچے سڑک پر آ گرتے ہیں- اسے تودہ کہتے ہیں- جب سڑک بلاک ہو جائے تو نہ پیچھے جا سکتے ہیں نہ آگے- اس صورت میں گاڑی میں کھانے پینے اور گرم کپڑوں کا انتظام ہو نا چاہیے- پہاڑوں کے کچے راستوں پر گاڑی مت لے جائیں- دریا کے ٹھنڈے اور بہتے پانی میں مت اتریں- نالوں اور دریاؤں کے لڑکی کے پلوں پر گاڑی نہ لے جائیں- پانی کے بہتے تیز ریلے میں گاڑی گزارنے سے احتیاط کریں- تیز بارش میں کسی محفوظ جگہ گاڑی روک لیں- بارش کے بعد مقامی جیپوں میں اونچی طرف جھیلوں پر جانے سے پرہیز کریں- جہاں سیاحت کے لئے جا رہے ہیں وہاں کے مقامی گائیڈ کی خدمات لیں- رات کے وقت گاڑی پر مت سفر کریں

Tourism
Comments (0)
Add Comment