لوئر دیر اور نتھیا گلی سمیت گلیات کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد سردی بڑھ گئی ہے۔بلوچستان کے علاقوں کوہِ خواجہ اور توبہ کاکڑی کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے، گلگت بلتستان میں برف باری کے بعد نظارے اور حسین ہوگئے ہیں۔بلوچستان کے علاقوں سبی، مستونگ اور نوشکی میں بارش کے بعد خون جمادینے والی سردی ہوگئی ہے جبکہ کوئٹہ میں بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔پنجاب میں فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، کمالیہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت بیشتر شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔