ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2  لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے اضافے سے 175068 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 1936 ڈالر فی اونس ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت