ملک میں اگلے 48 گھنٹوں میں بجلی کی کمی رہے گی

وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا ہے، تاہم اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں این ٹی ڈی سی کے 1112 گرڈ اسٹیشنز ہیں اور تمام کو بحال کر دیا گیا ہے۔خرم دستگیر نے بتایا کہ آج صبح 5 بجکر 15 منٹ پر ملک میں بجلی کا نظام بحال ہو گیا، جوہری پلانٹ کو دوبارہ شروع ہونے میں 24 سے 48 گھنٹے چاہئیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئلے کے پلانٹ کو بھی چلانے کے لیے 48 گھنٹے درکار ہوتے ہیں، اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں لوڈشیڈنگ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کا ترسیلی نظام محفوظ رہا ہے، بجلی کے کارخانے چلانے کے لیے وافر مقدار میں تیل موجود ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ دن کے وقت بجلی کی طلب ساڑھے 11 سے 12 ہزار میگا واٹ ہوتی ہے، پرسوں تک سب کچھ بحال ہو جائے گا۔

48 گھنٹوںبجلیبجلی معطلپاکستانکمی
Comments (0)
Add Comment