ملک بھر میں ایک کے بعد ایک نیا بحران جاری ہیں جس کی وجہ سے ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قلت کا بحران سر اٹھانے لگا ہے، مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوگئی، پیٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے باعث کئی شہروں میں مالکان پیٹرول پمپ بند کر کے بیٹھ گئے.جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔پنجاب کے مختلف کے شہر میلسی، گردونواح، رحیم یار خان اور بہاولپور میں تمام پیٹرول پمپ بند کردیے گئے ہیں۔پیٹرول پمپ مالکان نے قیمتوں میں اضافے کے امکان کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت مکمل بند کردی ہے۔شہری پیٹرول اور ڈیزل کے حصول کیلئے خوار ہونے لگے. پیٹرول نہ ملنے کی وجہ سے سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پیٹرول پمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل اضافی قیمتوں کے ساتھ پیٹرول اور ڈیزل فروخت کیا جائے گا جبکہ پیٹرول پمپ مالکان کے سامنے انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی۔#PetrolDieselPrice #Petrolprice #PetrolShortage #PetrolPriceHike