ملتان ٹیسٹ میں جیت کے لیے انگلینڈ نے پاکستان کو355رنز کا ہدف دے دیا۔ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 275رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 355 رنز کا ہدف مل گیا۔آج میچ کے تیسرے روزانگلینڈ کی طرف سے دوسری اننگز میں ہیری بروک نے سنچری اسکور کی۔ بین ڈکٹ 79رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کے ابرار احمد نے اننگز میں چار اور میچ میں 11کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 3 وکٹیں زاہد محمود کے حصے میں آئیں، ایک کھلاڑی کو نواز نے آؤٹ کیا جبکہ دو انگلش بیٹرز رن آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل پہلی اننگز میں انگلش ٹیم نے 281 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 202 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔