ملتان ٹیسٹ،پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، انگلینڈ ٹیم اب تک 10 اوورز میں 54 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ان کا ایک کھلاڑی آوٹ ہو چکا ہے۔ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد اپنے پہلے ہی میچ میں اپنی پہلی وکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ابرار احمد نے برطانوی اوپنر زیک کرالی کو 19 رنز پر آوٹ کیا۔دوسرے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 اور انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ آج کے میچ میں اظہر علی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی جگہ فہیم اشرف، محمد نواز اور ابرار احمد کو پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انگلینڈ نے لیام لیونگسٹن کی جگہ مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔

انگلینڈپاک انگلینڈپاکستانٹیسٹ سیریزٹیسٹ میچکرکٹملتانمیچ
Comments (0)
Add Comment