ملتان ٹیسٹ،انگلینڈ کے 281 رنز کے جواب میں پاکستان نے 107 رنز بنا لیے

ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 107 رنز بنالیے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جارہا ہے، پہلے دن انگش ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جس کے جواب میں گرین کیپ نے دن کے اختتام تک 2 وکٹ پر 107 رنز بنالیے ہیں، بابراعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان کی اوپننگ جوڑی عبداللّٰہ شفیق 14 اور امام الحق صفر پر پویلین لوٹ گئے، جمی اینڈرسن اور جیک لیچ نے 1،1 وکٹ حاصل کی، یوں پہلے دن کے خاتمے تک انگلش ٹیم کو 174 رنز کی برتری حاصل ہے۔ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نہ تیز بیٹنگ کرسکا اور نہ ہی زیادہ رنز بنا سکا، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی انگلش ٹیم اسپنرز کے آگے دوسرا سیشن بھی مکمل نہ کھیل سکی اور پہلی اننگز میں 51.4 اوورز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی پہلی اننگز کے جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ ہوا، جیمز اینڈرسن نے تیسرے اوور میں ہی امام الحق کو صفر پر آؤٹ کردیا۔انگلینڈ کے اسپن بولر جیک لیچ نے عبداللّٰہ شفیق کو 14 رنز پر آؤٹ کیا۔انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈیکیٹ نے اننگز کا آغاز کیا اور یہ پارٹنرشپ صرف 9 اوورز ہی قائم رہ سکی۔

انگلینڈپاک انگلینڈپاکستانٹیسٹ سیریزٹیسٹ میچکرکٹمیچ
Comments (0)
Add Comment