راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) ایف بی آر کے ملازمین نے تنخواہوں میں 150 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سو سے زائد افسران نے چھٹیوں کے لئے درخواستیں دے دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر ان لینڈ ریونیو میں گریڈ سترہ، اٹھارہ اور انیس کے افسران نے 30 جون تک چھٹیوں کی درخواست دی ہے۔ملازمین نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم آفس، سپریم کورٹ اور کئی اداروں میں تنخواہیں 100 گنا زیادہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس اور تنخواہیں نہ بڑھائی گئیں تو مزید سخت ردعمل ہوگا۔ملازمین کا موقف ہے کہ تنخواہیں کم ہونے کی وجہ سے گھریلو اخراجات قابل برداشت نہیں رہے، مہنگائی کی شرح میں دو گنا اضافہ ہو گیا ہے، اس تنخواہ میں گھریلو اخراجات پورے نہیں کیے جاسکتے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن میں اضافے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پنشن اور تنخواہوں میں 20 سے 50 فیصد اضافے کا امکان ہے لیکن ابھی تک کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی ہے۔