حادثے میں میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین میں سوار 31 مسافر زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والوں میں سے 5 مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام نے ٹرین ڈرائیور عمران سرور اور اسسٹنٹ ڈرائیور محمد بلال کو معطل کر دیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل قلعہ ستار شاہ کے پاس مال گاڑی کی 4 بوگیاں ڈی ٹریک ہو گئی تھیں۔
میانوالی سے آنے والی مسافر ٹرین بھی کانٹا تبدیل نہ ہونے پر اسی ٹریک پر آ گئی۔
مسافر ٹرین کے ڈرائیور کی کوشش کے باوجود ٹرین مال بردار بوگی سے ٹکرا گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو کا کام جاری ہے۔