مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں

راولپنڈی ( نیوز مانیٹرنگ )مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئیں۔ مریم نواز سعودی ایئر لائن ایس وی 739 سے رات اڑھائی بجے جدہ روانہ ہوئیں، کیپٹن (ر) محمد صفدر ، جنید صفدر،بہو عائشہ سیف، بیٹیاں مہرالنساء اور ماہ نور صفدر بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں۔اس کے علاوہ ڈاکٹر عدنان، چوہدری منیر، راحیل منیر، شیخ آصف اور مرزا جاوید بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں۔ن لیگی رہنما نے سعودی عرب روانگی سے قبل ایئرپورٹ سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے ’ اللہ حافظ ‘ تحریر کیا۔

ادائیگیپاکستانسعودی عربعمرہمریم نوازن لیگ
Comments (0)
Add Comment