محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز خیبر پختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور شمالی بلو چستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔ہفتے کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا تاہم خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ،لاہور، فیصل آباد ، گوجرانوالہ، گجرات اور نارووال میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے ۔ مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور بارش اور برفباری متوقع ہے۔

بارشیںپاکستانپیشگوئیسردیگرج چمکمحکمہ موسمیاتموسم سرما
Comments (0)
Add Comment