ماہرین نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ تیز اور فضول خوراک بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

خوراک بچوں کی نشوونما میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں لیکن فی زمانہ دس ایسے فاسٹ /جنک فوڈز ہیں جو بچوں کی صحت کو تباہ کر رہے ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ شوگری بریک فاسٹ سیریلز، نوڈلز، چپس، چکن نگٹس یا چکن فنگرز، شوگری مشروبات، فرائیڈ فوڈز، کینڈی اور سویٹس، پراسیسڈ گوشت، پیکجڈ سنیک فوڈز ، برگر اور پیزا ایسے جنک فوڈز ہیں جو آج کے دور میں بچوں کی مرغوب اشیاءہیں اور یہی بچوں کی نشوونما کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔بھارت کے گولف ویو ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی ماہر غذائیات سومیا گھوش کا کہنا ہے کہ مذکورہ فاسٹ فوڈز میں کولیسٹرول، شوگر، خالی کیلوریز، ہائی سوڈیم، مصنوعی کلرز اور دیگر کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو بچوں کی نشوونما کے لیے انتہائی مضر ہیں۔ جو بچے ان کھانوں کے عادی ہوتے ہیںا ور بہت زیادہ فاسٹ فوڈز کھاتے ہیں، ان میں ان کے نقصانات سنگین نوعیت کے ہو سکتے ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ کھانے کی یہ اشیاءاپنے بچوں کی خوراک سے نکال باہر کریں۔

بچوں کی صحتتیز اور فضول خوراک
Comments (0)
Add Comment