راولپنڈی (نیوز ڈیسک )عالمی شہرت یفتہ ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی کا سعودی عرب کے ایک فٹبال کلب کے ساتھ معاہدہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کھیل کی تاریخ کے سب سے بڑے معاہدوں میں سے ایک معاہدے کو طے کرنے کے لیے ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی فٹبال کلب کی جانب سے فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ موجودہ معاہدہ اگلے ماہ ختم ہونے کے بعد لیونل میسی کو مبینہ طور پر 400 ملین ڈالرز سالانہ تک کی شاندار پیشکش کی جا رہی ہے۔لیونل میسی کو گزشتہ چند ماہ کے دوران کئی بار سعودی فٹبال کلب الہلال سےمنسلک کیا جاچکا ہے۔