لڑکے نے ٹانگوں کے 3 آپریشن کراکے اپنا قد 7 انچ بڑھا لیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )جرمنی کے 21سالہ ٹک ٹاکر نے اپنے قد میں اضافے کے لیے اپنی ٹانگوں کے3آپریشن کروا ڈالے۔ میل آن لائن کے مطابق لیون نامی اس ٹک ٹاکر کا قد 5فٹ 8انچ تھا، اس کے باوجود اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار رہتا تھا، چنانچہ اس کی ہرممکن کوشش تھی کہ وہ کسی طور اپنے قد میں اضافہ کر سکے۔لیون نے بتایا کہ میرے اردگرد بے شمار ایسی لڑکیاں ہوتی تھیں جن کا قد اس سے لمبا ہوتا تھا۔میرے بیشتر دوستوں کے قد بھی مجھ سے زیادہ تھے۔ان کے سامنے اپنی پست قامتی کی وجہ سے میں احساس کمتری میں مبتلا رہتا۔ میں خوداعتمادی کے فقدان کا شکار ہو گیا تھا چنانچہ میں نے سرجری کے ذریعے اپنے قد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں لیون بتاتا ہے کہ اس نے ترکی کے شہر استنبول سے تین بار سرجری کرائی، جس میں ڈاکٹروں نے اس کی ٹانگوں کی لمبائی میں اضافہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق تین بار سرجری کرانے سے لیون کے قد میں 7انچ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اب اس کا مجموعی قد 6فٹ 3انچ ہو گیا ہے۔

3 آپریشنبڑھاٹانگوںجرمنیقد 7 انچلڑکے
Comments (0)
Add Comment