لاہور ہائی کورٹ نے مارکیٹیں رات دس بجے بند کرنے کا حکم دے دیا

لاہور ہائی کورٹ نے مارکیٹیں رات دس بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔ عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی عدالت پیش ہوگئے۔اسموگ کے تدارک سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا ہے کہ لاہور میں تمام مارکیٹیں رات دس بجے بندکر دی جائیں۔عدالت نے حکم دیا کہ ابھی اتوار کے روز مارکیٹیں بند نہ کریں، تمام ریسٹورٹنس بھی رات دس بجے بند ہونگے۔جمعہ ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورنٹ رات گیارہ بجے بند ہونگے۔

بنددس بجےلاہور ہائیکورٹمارکیٹیں
Comments (0)
Add Comment