لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کو رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی

لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کو رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے ریسٹورینٹس کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ریسٹورینٹس کو رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہے اور ہوم ڈیلیوری سروس رات ساڑھے 12 بجے تک جاری رکھی جاسکتی ہے۔ عدالت نے ٹریفک پولیس کو سٹرکوں پر ٹریفک کی معلومات کے لیے ٹیلی فون نمبر دینے کی ہدایت کی ہے اور سیکرٹری ماحولیات سے اسموگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔عدالت نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔

اجازتپاکستانریسٹورنٹسلاہور ہائیکورٹ
Comments (0)
Add Comment