لاہور میں سموگ کی شدت میں اضافہ،احتیاط بھرتے

لاہورشہر میں سموگ کی شدت میں اضافہ جاری،شہریوں کی بڑی تعداد کھانسی، نزلہ،زکام،گلے اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، طبی ماہرین نے شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی۔رواں ماہ لاہور شہر متعدد بار دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا۔ماہرین کے مطابق سموگ کی صورتحال موسم سرما میں شدت اختیار کر جاتی ہے۔درحقیقت یہ وہ آلودگی ہے، جو سارا سال فضا میں موجودرہتی ہے۔سموگ انسانی صحت کو ایسے نقصانات بھی پہنچاتی ہے جو بظاہرفوری طور پر نظر نہیں آتے۔سموگ کے باعث پھیپھڑے خراب اور کینسر میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق بچے اور بوڑھے سموگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، اس لئے جب سموگ بڑھ جائے تو انہیں گھروں میں ہی رہنا چاہیے۔

احتیاطی تدابیراضافہپاکستانسموگلاہور
Comments (0)
Add Comment