لاہور میں دھند کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ایکسپریس ساڑھے 7 گھنٹے، پاک بزنس ایکسپریس 6 گھنٹے اور تیز گام ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملت اور رحمٰن بابا ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے جبکہ کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ترجمان ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ قراقرم ایکسپریس، مچھ سے آنے والی جعفر ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس 4، 4 گھنٹے جبکہ خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔