لاہور: اسموگ کے باعث اسکولوں میں ہفتے میں 3 چھٹیوں کا اعلان

لاہور میں اسموگ کے باعث اسکولوں کی ہفتے میں تین دن چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔چھٹیوں کا اطلاق ڈسٹرکٹ لاہور کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہو گا۔لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ہفتے میں 3 دن چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔شدید اسموگ اور مسلسل دنیا کے آلودہ شہروں میں سرفہرست ہونے کے باعث لاہور اور دیگر شہروں میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔لاہور میں آج سے تمام اسکولوں میں ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اسموگچھٹیوںسکوللاہوروزیر اعلی پنجاب
Comments (0)
Add Comment