گندم 4 ہزار روپے من ہونے کے باوجود ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں کمی سے انکار کردیا،ذرائع
مرغی کا گوشت بھی 16 روپے اضافے کے بعد 501 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے
لاہور میں فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار کردیا جبکہ مرغی کا گوشت بھی پھر مہنگا کردیا گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم 4 ہزار روپے من ہونے کے باوجود ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں کمی سے انکار کردیا ہے جبکہ مرغی کا گوشت بھی 16 روپے اضافے کے بعد 501 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق 10کلو سرکاری آٹے کا تھیلا 648 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور 15 کلو آٹے کا کمرشل تھیلا 1900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ 20 کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی سپلائی بند کردی گئی ہے جب کہ تندور مالکان نے روٹی اور نان کا وزن بھی کم کردیا ہے جس کے باوجود روٹی 14 روپے اور نان 25 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 16 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔