لاہورقلندرز کے ہاتھوں اسلام آباد یونائٹیڈ کو عبرت ناک شکست

,ننگز کا آغاز کولن منرو اور رحمان اللہ گرباز نے کیا، 41 کے مجموعی اسکور پر قلندرز نے اسلام آباد کا پہلا شکار کیا۔ رحمان اللہ 23 رنز پر زمان خان کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔کولن منرو بھی لمبی باری کھیلنے میں ناکام رہے اور18 کے انفرادی اسکور پر ڈیوڈ ویزے کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اوپنرز کی وایسی کے ساتھ ہی اسلام آباد کا مڈل آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور یکے بعد دیگرے ٹیم کی وکٹیں گرتی چلی گئی۔قلندرز کے راشد خان نے دو جب کہ ڈیوڈ ویزے نے تین وکٹیں حاصل کیںابتدائی اوورز میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا رہا تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کے تجربہ کار بولنگ لائن نے رنز کی اسپیڈ کو بریک لگائی۔فخر زمان 36 اور مرزا بیگ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق نے سیم بلنگز کے ہمراہ 71 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو اچھی پوزیشن میں لاکھڑا کیا۔عبداللّٰہ شفیق 24 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ سیم بلنگز 33 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ایسے میں جب قلندرز کی رنز بنانے کی رفتار دھیمی پڑنے لگی تو ایسے میں ڈیوڈ ویزے نے 12، راشد خان نے 18 اور سکندر رضا نے 23 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 کے ٹوٹل تک پہنچایا۔

۔پاکستان سپر لیگ 8اسلام آباد یونائٹیڈپاکستانکرکٹلاہورقلندرزمیچ
Comments (0)
Add Comment