کیٹینرز سے بنا اسٹیڈیم 974بھی کسی شاہکار سے کم نہیں ،اس سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے سات میچز کھیلے جائیں گے
قطر میں ہونے والا عالمی فٹ بال ورلڈ کپ ایونٹ کئی لحاظ سے منفرد ہے وہیں ایونٹ کے لیےکنٹینرز سے بنایا گیا ‘اسٹیڈیم 974 ‘بھی اپنی مثال آپ ہے،اتوار(آج) سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈکپ کسی بھی عرب ملک میں ہونے والا پہلا ورلڈ کپ ہے اور یہ پہلی بار سردیوں میں کھیلا جا رہا ہے، ایونٹ کے میچز کے لیے بنایا گیا کیٹینرز سے بنا اسٹیڈیم 974بھی کسی شاہکار سے کم نہیں ،اس سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے سات میچز کھیلے جائیں گے ایک اور انوکھی بات یہ ہے کہ یہ اسٹیڈیم عارضی ہے یعنی کہ فٹبال ورلڈ کپ کے بعدا سٹیڈیم میں استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز اور سیٹیں ختم کر دی جائیں گی،رپورٹس کے مطابق کچھ کنٹینرز میں بیت الخلا، ویٹنگ روم اور چینجنگ رومز بھی بنائے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کی تعمیر میں 974شپنگ کنٹینرز شامل کیے گئے ہیں،دوحا میں موجود 40 ہزار سے کرسیوں والے اسٹیڈیم کو اسپین کی آرکیٹیکٹ کمپنی فین وِک اریبیرن آرکیٹیکٹس نے ڈیزائن کیا ہے،اس اسٹیڈیم کا نام ملک کے ڈائلنگ کوڈ اور اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز کی تعداد 974پر رکھا گیا ہے،فیفا فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ کنٹینرز سے بنے عارضی اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے۔