فی تولہ سونے کا بھاؤ ڈیڑھ لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا

ملک میں ایک روز قبل کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ ہی فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک بار پھر ڈیڑھ لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 50 ہزار 200 روپے ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا ایک ہزار 542 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 28 ہزار 772 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 668 ڈالر فی اونس ہے۔

تولہسوناقیمت
Comments (0)
Add Comment