فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل سے قبل ہی فرانس کے 3 کھلاڑی بخار میں مبتلا

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل اتوار کے روز فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا اس سے قبل ہی فرانس کے 3 کھلاڑی بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس کے 3 فٹبالر رافیل وران، ابراہیما کوناٹے اور کنگسلے کومان فلو کی وجہ سے ٹریننگ سیشن میں شریک نہ ہوسکے۔فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلو سے متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کو کمروں میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔ٹیم ڈاکٹر کے مطابق قطر میں کھلاڑی ہر وقت ایئرکنڈیشنڈ ماحول میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو فلو ہوگیا ہے، کوشش ہے کہ ٹیم میں فلو کے وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔

بخارفائنلفٹبال ورلڈ کپ ۲۰۲۲فرانسفیفا ورلڈ کپکھلاڑیمیچ
Comments (0)
Add Comment